مفتاح اسماعیل

پی ٹی آئی حکومت میں سرکاری قرض 24953 ارب روپے سے بڑھ کر 44366 ارب روپے ہوا۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں سرکاری قرض 24953 ارب روپے سے بڑھ کر 44366 ارب روپے ہوا، اس سے بڑی نااہلی اور نالائقی کیا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں قرض میں ہونے والا اضافہ مجموعی قرضے کا 79 فیصد ہے۔ پی ٹی آئی نے 71 سال میں شامل تمام قرضوں میں پونے چار سال میں 79 فیصد اضافہ کیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے صرف چار سال کے دوران ملک پر کل قرض واجبات 29879 ارب روپے سے بڑھ کر 53544 ارب روپے ہوگئے ہیں۔ جو ملکی تاریخ میں قرض کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے