مسلم لیگ ن

عمران خان پر فارن فنڈنگ کیس ثابت شدہ ہے۔ رہنما ن لیگ

لاہور (پاک صحافت) رہنما ن لیگ ملک نور اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر فارن فنڈنگ کیس ثابت شدہ ہے، اب صرف اسے منطقی انجام تک پہنچانا باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے پارٹی کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کو خیالی تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل قرار دینے پر خوشیاں منانے والے عمران خان پر ایک درجن سے زیادہ الزامات عدالت جانے سے پہلے ہی ثابت ہوچکے ہیں جسے عوام نے تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔

رہنما ن لیگ ملک نور اعوان کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ میں دوست ملک کے تحفے مارکیٹ میں بیچ کر ملک کو ذلیل کرانے کا کیس ثابت ہوچکا ہے، توشہ خانہ کے تحفے بیچنے سے حاصل ہونے والی دولت کو دو سال تک چھپا کر رکھنا اور اثاثوں میں ظاہر نہ کرنا ثابت ہوچکا ہے۔ نہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف بغاوت کے لیے عوام کو اکسانا ثابت ہوچکا ہے، ایک عدد غیر قانونی بیٹی ثابت ہوچکی ہے، دنیا کا ایسا کونسا مالی و اخلاقی گناہ ہے جو عمران خان نے نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے