رانا ثناءاللہ

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے پولیس کو بنی گالا پر چھاپے سے روک دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے آئی جی پولیس اسلام آباد کو تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا پر چھاپے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے سعودی عرب سے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور شہبازگل کیس سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا پر چھاپے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ نے شہبازگل کے ڈرائیور کی بیوی کی گرفتاری پر بھی آئی جی اسلام آباد سے ناراضی کا اظہار کیا۔ آئی جی نے وزیرداخلہ سےگفتگو میں بتایا کہ ڈرائیور بنی گالا میں ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے کی ضرورت ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بنی گالا کے مکینوں سے ملزم ڈرائیور کی حوالگی سے متعلق معاملہ طے کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ عدم تعاون پر مجھے آگاہ کیا جائے اور بنی گالا پر چھاپے سے پہلے اجازت لی جائے، شہبازگل کا لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد کرنے کیلئے ڈرائیور کو ہر صورت پکڑا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

ایرانی صدر کا دورہ پری پلان تھا، جس پر کافی دنوں سے کام جاری تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ایرانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے