جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کل اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے

لاہور (پاک صحافت) جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے اور وہ کل اپنی نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا نااہلی کے باعث پارٹی کا پیٹرن اِنچیف بننے کا امکان ہے جبکہ نااہلی ختم ہونے کی صورت میں وہ پارٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی پارٹی کے اعلان کی صورت میں عبدالعلیم خان کا پہلا صدر ہونے اور عون چوہدری کا پارٹی کے آرگنائزر ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی کے لیے 3 نام زیرِ غور ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین اور دیگر قیادت لاہور پہنچ گئی ہے جہاں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، اس کے نام اور دیگر امور کو آج حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین تحریک انصاف چھوڑنے والوں کے ساتھ آج شمولیت کے لیے معاملات طے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے