یوسف رضا گیلانی

اداروں میں تصادم ملک کے مفاد میں نہیں۔ یوسف گیلانی

ملتان (پاک صحافت) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ اداروں میں تصادم ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی طاقتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے اور 18ویں ترمیم کی۔ آصف علی زرداری نے بطور صدر مملکت تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیے۔

سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ابھی اپنے اتحادی جماعتوں سے بات کر رہے ہیں دیگر جماعتوں سے بھی بات کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں میثاق جمہوریت کے بعد ٹرانسفر آف پاور پر کبھی اختلاف نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ بھی کہہ چکی ہے کہ پاکستان، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کےلیے جو کرسکتے ہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے