ثاقب نثار

جو آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں آواز میرے بیٹے کی ہے۔ ثاقب نثار

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ جو آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں آواز میرے بیٹے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اپنے بیٹے کی آڈیو کو درست تسلیم کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر میں نے ٹکٹ کے لیے کسی کی سفارش کر دی تو کسی کو کیا مسئلہ ہے؟۔ میرے بیٹے کی آواز کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

ثاقب نثار کا مزید کہنا ہے کہ میں پرائیویٹ شخص ہوں کسی کیلئے بھی سفارش کر سکتا ہوں، سفارش سے کسی کا نقصان ہوا ہے تو بتائیں۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ دو آڈیوز سامنے آئی ہیں۔

ایک آڈیو لیک میں نجم ثاقب پی ٹی آئی کے پی پی 137 کے ٹکٹ کے امیدار ابوذر چدھڑ سے مبینہ گفتگو کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی کی ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک سعودی معاشی تعلقات نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے