حمزہ شہباز

حمزہ شہباز این اے 133 کو فتح کرنے کے بعد خانیوال ضمنی الیکشن میں جیت کیلئے پرعزم

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز این اے 133 میں فتح حاصل کرنے کے بعد خانیوال کے ضمنی انتخاب کو بھی ن لیگ کے نام کرنے کے لئے پرعزم اور متحرک ہیں۔ پارٹی کارکنوں کو اہم ہدایات جاری۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے لیگی رہنماؤں کو مختلف اہم ذمہ داریاں سونپ دیں اور خانیوال ضمنی الیکشن کے لیے 6 مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری پنجاب اویس لغاری اور عطاء اللہ تارڑ کو کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا اور ملک ندیم، کامران، عمران، علی گورائیہ، رانا مشہود، زیشان، رفیق، سید توصیف شاہ سمیت دیگر کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔ انہوں نے مقامی قیادت کو فوری طور پر عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور یوسی سطح پر کارنر میٹنگز اور گھر گھر رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے