شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی کا او آئی سی اجلاس کے ایجنڈا میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور اور سابق وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی نے او آئی سی اجلاس کے ایجنڈا میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے افغانستان کے علاوہ حکومت کشمیر کے نہتے مسلمانوں پہ بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مظالم کا مسئلہ بھی موثر انداز میں اٹھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا  ہے کہ OIC وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلآخر اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے،  انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس کے اعلامیہ میں کشمیر کے عوام پہ مظالم کی پرزور مذمت کی جائے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب خواجہ سعد رفیق نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں او آئی سے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے او آئی سی اجلاس کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر80 سالہ ظالمانہ بھارتی تسلط اوروہاں درپیش انسانی المیے کا OIC اجلاس کے ایجنڈا پر نہ ہونا نہایت افسوسناک ہے۔  انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈا میں کشمیر کوشامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے