اسد عمر، شاہ محمود اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

لاہور (پاک صحافت) پولیس نے  پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی)  رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار تینوں رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔ اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی جانا چاہتے تھے۔ پولیس کے مطابق،  عمران ریاض خان کو ایئرپورٹ سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے