سی ٹی ڈی

شمالی وزیرستان، سی ٹی ڈی کی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ

پشاور (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا،  جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 7  دہشتگرد  ہلاک ہو گئے۔ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد فورسز اور پولیس پر دستی بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق میران شاہ سے بنوں ملزمان منتقل کرنے والے اسکواڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیرِ حراست تینوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 4 شارٹ مشین گنز، کارتوس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی نے بتایا ہے کہ دہشت گرد اپنے ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد تھانہ کینٹ پر دستی بم حملے اور کانسٹیبل افتخار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے