عطا تارڑ

عمران خان نے لانگ مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے ذریعے ملک بھر میں انتشار و فساد پھیلانے کی کوشش کی، پولیس اہلکاروں نے اس سازش کو ناکام بنایا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر پنجاب عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اہلکاروں اور افسران کے لئے پوری جنگ لڑیں گے، پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ کا موقف اس معاملے پر واضح ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ عدالتی کارروائیوں کے ذریعے ہمارے جوانوں اور افسران پر پریشر ڈالیں تاکہ وہ ان کے اگلے لانگ مارچ میں کام آئے، مگر ہم اپنے اہلکاروں و افسران کی پوری جنگ لڑیں گے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو امن و امان تباہ نہیں کرنے دینا، کسی کو حق نہیں دینا کہ عوام کے جان و مال سے کھیلے۔ یہ ہماری آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، پنجاب میں مختلف مقامات پر پولیس والوں پر تشدد کیا گیا، کمال احمد نامی کانسٹیبل کو گولی مار کر شہید کیا گیا۔ لاہور میں ایک پولیس والے کو گاڑی کے نیچے دینے کی کوشش کی گئی، میٹرو سٹیشن درخت جلائے گئے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے