فیصل واوڈا

پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنانے جا رہی ہے۔ فیصل واوڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ زمین پر حکومت بنانے کا تو کوئی چانس نہیں لیکن پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنانے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمر ایوب تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، وہ میرے دوست اور اچھے انسان ہیں لیکن ماضی نہ بھولیں، میرے خیال میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کیلئے علی محمد خان کا نام آنا چاہئے تھا، ان کا نام نہ آنا دکھ کی بات ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ جب علی امین گنڈا پور وزیراعلی بن جائیں گے تو ایک پولیس ان کی حفاظت کیلئے کھڑی ہوگی اور ایک پولیس جب ان کو گرفتار کرنے آئے گی تو بیک اپ پر سول آرمڈ فورسز ہوں گی تصادم ہوگا، یہ تصادم کی سیاست ملک کیلئے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ اپوزیشن میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہوں گے اور ان کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے