حمزہ شہباز

وزیراعلی پنجاب کیجانب سے کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز نے پنجاب بھر میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردئے، گراں فروشی کے سدباب کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے صوبہ بھر میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامیہ کاشتکار کو کنٹرول نرخ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائے۔ اضلاع میں مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا ہے کہ کھاد کی فراہمی اور فروخت کے عمل کو موثر میکنزم تشکیل دے کر باقاعدہ مانیٹر کیا جائے، کاشتکار میرے بھائی ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کو کھاد کی فراہمی کے عمل میں متعلقہ محکمے بھرپور کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے