واٹس ایپ

واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے والے صارفین کے لئے اچھی خبر، نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے والے صارفین کو اچھی خبر سنادی، واٹس کی جانب سے اسٹیٹس سے متعلق ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔  میڈیا رپورٹ سے کے مطابق ایپ واٹس ایپ نے  اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر ایک نیا فیچر ’ UNDO ‘متعارف کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر UNDO گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق فیچر UNDO کے ذریعے واٹس ایپ کے کسی بھی صارف کے لیے واٹس ایپ اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ صارفین اسٹیٹس ڈیلیٹ کے آپشن کے ذریعے لگایا گیا اسٹیٹس ڈیلیٹ کرسکتے تھے، لیکن اب اس نئے فیچر سے اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ اسٹیٹس UNDO اور ڈیلیٹ کرنے پر صارفین کو اب ڈیلیشن پروسیس سے گزرنا ہوگا، بعد ازاں  اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر واٹس ایپ کی جانب سے صارف کو اطلاع دی جائے گی۔ فی الحال یہ فیچر بیٹا پروگرام کے لیے پیش کیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ زیر غور فیچر  سمیت مزید کئی فیچر بھی واٹس ایپ کی جانب سے جلد متعارف کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے