طاہر القادری نے صادق اور امین کے لفظ کو ایک مذاق قرار دے دیا

ٹیکساس (پاک صحافت) ممتاز عالم دین اسکالر اور منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری  نے صادق اور امین لفظ کو ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے آئین میں صادق اور امین کا لفظ شامل کروایا اور اس کا عوام میں شعور بھی اجاگر کیا لیکن صادق اور امین کا لفظ پاکستان میں اب مذاق بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر القادری نے  امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے قرضے لئے اور نہ صرف ان کی واپسی بلکہ سود کی ادائیگی کیلئے بھی قرضے لئے اور ملک کو اس مقام پر پہنچادیا، ایسے ملک کو آپ کیسے آزاد ملک کہہ سکتے ہیں کبھی کوئی گدا گر بھی خود کو آزاد کہہ سکتا ہے؟

واضح رہے کہ پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عالم دین طاہر القادری نے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست رہی نہیں اس لئے سیاست چھوڑ دی۔ یاد رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ صادق اور امین کا لفظ پاکستان میں اب مذاق بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے