عطا تارڑ

عمران خان کو سیاست سے دست بردار ہو جانا چاہئے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اب سیاست سے مکمل دست بردار ہوجانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی کوشش تھی کہ کیس نہ چلے مگر ان کو ضمانت کیلئے عدالت جانا پڑے گا۔ انہیں گھر بیٹھے ریلیف لینے کی عادت ہو گئی ہے، توقع کرتے ہیں عدالتیں زمان پارک خود چل کر آئیں گی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی باری آئی تو صحت مند ہونے کے باوجود کانپیں ٹانگ گئیں، یہ کون سی ٹانگ ہے جو 4 مہینے میں بھی ٹھیک نہیں ہوئی۔ عمران نیازی تمام کاموں کیلئے فٹ ہیں، خان صاحب کی ٹانگیں ہلاتے ہوئے ویڈیو موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان محسن کش اور احسان فراموش ہے، جیل بھرو تحریک منافقت کی انتہا ہے۔ جیل بھرو تحریک پہلے گوگی بچاو مارچ اور گوگی بچاو تحریک سے شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے