رانا ثناءاللہ

نئے آرمی چیف کا فیصلہ ایک دو دن میں ہوجائے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کا فیصلہ ایک دو دن میں ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس نوعیت کے فیصلے سے پہلے اتفاق رائے ہوتا ہے۔ اہم تعیناتی پر اختیار وزیراعظم کا ہے، اس پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، اب یہ معاملہ پیپر پر آنا باقی رہ گیا ہے، رسمی اعلان باقی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مشاورت سے مراد کسی کا اختیار تو نہیں ہوتا، وزیراعظم کسی سے بھی پوچھ سکتے ہیں، بالآخر فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، یہ ان کا اختیار ہے، یہ کسی کو سرپرائز دینے والی بات نہیں ہے۔ وزیراعظم مشاورت کرچکے ہیں، ایک دو دنوں میں پیپر پر آجائے اس میں کوئی حرج نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے