رانا ثناء اللہ

عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد صرف ایک کام کیا اور وہ ہے انتقام، رانا ثنا اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان  حکومت میں آنے کے بعد صرف ایک ہی کام کیا ہے اور وہ کام ہے انتقام۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی انتقام کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کنٹونمنٹ انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹومنٹ انتخابات میں لوگوں نے پارٹی کی لاج رکھی، انہوں نے یہ بھی کہاکہ نواز  شریف اورشہباز شریف کی قیادت میں ملک کے دو بڑے مسئلوں کا حل کیا۔ پنجاب میں 3ہزار 150 ارب کے منصوبے شہباز شریف کے دورمیں لگے۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما نے اپنے  بیان میں مزید کہا کہ ملک پر 3ہزار 200  ارب روپے کے منصوبے لگے، نواز شریف پر کوئی ایک الزام نہیں لگا، نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو 50 لاکھ گھر ، ایک کروڑ نوکریاں دینے کے جھوٹے وعدے کیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے