حلم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنما و سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ ملیر سے گرفتار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ای 88 میں ضمنی انتخاب کے دوران ریٹرننگ آفیسر کے حکم پر ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر غلام حسین گوٹھ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 پہنچے جہاں حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کے کارکنان موجود تھے، ایس ایس پی ملیر نے انہیں الیکشن کمیشن کے حکم سے آگاہ کیا اور انہیں لے جانے کی کوشش کی جس پر کارکنان نے مزاحمت کرتے ہوئے حلقہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا مگر بات چیت کے بعد پولیس حکام حلیم عادل شیخ کو وہاں سے لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو 2 مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ مقدمات حال ہی میں درج کیے گئے تھے۔ دوسری جانب حلیم عادل شیخ اور مسرور سیال سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست مراد میمن گوٹھ تھانے میں دے دی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسرور سیال نے 70 افراد کے ہمراہ ہمارے گاؤں غلام حسین جوکھیو کے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا۔ خیال رہے کہ  ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے، الیکشن کمیشن احکامات کے بعد ان کو حراست میں لیا گیا ، قانونی مشاورت کے بعد گرفتاری کا بتائیں گے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب  ایس ایس پی ملیر کے آفس سے جاری ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ  میں حلقے سے باہر تھا لیکن میرے ورکرز پر حملہ کیا گیا، میں پھر حلقے میں گیا تو مجھ پر حملہ کیا گیا، میرے گارڈز نے ہوائی فائرنگ کرکے حملہ آوروں کو روکا، انہوں نے الیکشن متاثر کرنے کے لیے مجھےتنگ کیا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان کو اسٹیشنز سے باہر نکالا اور دھکے دیے گئے، سازش کے تحت پیپلز پارٹی نے الیکشن  گھیرنے کی کوشش کی ہے، میں کسی کو چھوڑوں گا نہیں، ایک ایک عمل کا حساب لیا جائےگا۔ان کا کہنا تھا کہ بطور اپوزیشن لیڈر مجھے سیکیورٹی دی جانی چاہیے تھی، مجھ سے زرداری و بلاول کے حکم پر سیکیورٹی واپس لی گئی، مجھے حلقہ بدر کیا گیا مگر ایس پی آفس سے باہر نہیں جانے دیا جارہا، میرے گارڈز کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے