شیری رحمان

شیری رحمٰن کا حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر  شیری رحمان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔  شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد نیا اضافہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کر دیا،  اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اس اضافے سے پہلے حکومت ادویات کی قیمتوں میں 12 مرتبہ اضافہ اور رد و بدل کر چکی ہے، جان بچانے کی 472 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ حکمرانی کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ سرجیکل آلات کی قیمتوں میں اضافے سے مریضوں پر شدید مالی دباؤ پڑے گا، ایسا کوئی شعبہ نہیں بچا جو اس حکومت کی ناکام پالیسیوں سے متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا را عوام سے صحت اور علاج کا حق تو نہ چھینیں، زندگی بچانے کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے لوگوں سے جینے کا حق چھینا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے