ابرار الحق

پاکستانی گلوکار ابرارالحق کا بھارتی پروڈیوسر و ہدایت کار کرن جوہر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کے نامور گلوکار اور سیاسی رہنما ابرار الحق نے بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔  خیال رہے کہ ابرار الحق نے پاکستانی گانے چرانے پر کرن جوہر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابرار الحق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے مداح یہ سوال کررہے ہیں کہ آپ ‘نچ پنجابن’ کی چوری پر بھارتی فلمساز کرن جوہر کے خلاف عدالت کیوں نہیں جارہے؟ تو بتادوں جی ہاں میں کورٹ جاوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ آپ نے یوٹیوب پر کریڈٹ دے دیا میں نے آپ کو گانا دیا ہی نہیں ہے تو فکر نہ کریں کورٹ میں ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرن جوہرکو اپنی ٹوئٹ میں ابرارالحق نے ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ  ’کرن جوہر جیسے پروڈیوسرکو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا گیاہے جس کی ہرگزاجازت نہیں دوں گا‘۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے