امریکہ

امریکہ اسرائیل کو روزانہ امداد بھیج رہا ہے: وائٹ ہاؤس

پاک صحافت غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ناجائز صیہونی حکومت ہی نہیں بلکہ امریکہ بھی اس کی حمایت کر رہا ہے۔

اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ غزہ کی نسل کشی میں اس کی عملی حمایت کر رہا ہے۔ ناجائز صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران اس نے امریکہ سے 10 ہزار ٹن سے زیادہ دھماکہ خیز مواد اور جنگی سازوسامان حاصل کیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق صہیونی جنگ کی وزارت نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ 200 امریکی طیارے، جنگی سازوسامان اور اسلحہ نیز امریکی بکتر بند گاڑیاں صیہونی حکومت کے پاس پہنچ چکی ہیں۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ایم ایس این بی سی ٹیلی ویژن چینل کو اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکا اسرائیل کو روزانہ سیکیورٹی امداد فراہم کر رہا ہے۔ ہم خطے کے پانیوں میں بھی اپنی موجودگی کو مضبوط کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے بتایا ہے کہ دسیوں امریکی کمانڈوز اسرائیل میں موجود ہیں۔ اگرچہ امریکی وزارت دفاع کے ایک اہلکار کرسٹوفر پی میئر نے ان کمانڈوز کی صحیح تعداد ظاہر نہیں کی تاہم بعض دیگر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں دسیوں امریکی کمانڈوز اسرائیل بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ

دنیا بھر کے کارکن اپنی حکومتوں سے مطالبہ کریں!

پاک صحافت امریکہ اس وقت دنیا کے کچھ دوسرے ممالک جیسے کہ جنوبی افریقہ، شمالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے