بلاول بھٹو

عمران خان نے امریکا سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان جب اقتدار میں تھے تو امریکہ سے تعلقات بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاشقند میں موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے صحافی نے پوچھا کہ عمران خان اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ امریکا سے خارجہ پالیسی کمزور ہوئی ہے، آپ کیا جواب دیں گے؟۔

صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے، اپنے لوگوں کے لیے اقتصادی مواقع تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان حکومت میں تھے تو انہوں نے امریکا سے تعلقات بنانے کی کوشش کی، عمران خان تعلقات بہتر بنانے میں ناکام رہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے