منظور وسان

مولانا فضل الرحمان صدر مملکت نہیں بن سکیں گے۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان صدر مملکت نہیں بن سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے لیکن مولانا فضل الرحمان صدر مملکت نہیں بن سکیں گے۔ نیا سال ملک اور سیاست کے لیے 2023ء سے بہتر ہوگا، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ سال 2024ء ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کے لیے بھی اچھا ثابت ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو پہلے کی طرح کشمیر کمیٹی کی سربراہی مل جائے۔ آئندہ انتخابات کے بعد وزیراعظم بلاول بھٹو یا نواز شریف ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی میں اتحاد نہیں ہوگا بلکہ ان کا الیکشن میں سخت مقابلہ ہوگا۔ عام انتخابات میں بلے کے بھی ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے