مریم اورنگزیب

پاکستان کیلئے بڑا خطرہ عمران خان اور اس کی لائی ہوئی فارن فنڈنگ ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ عمران خان اور اس کی طرف سے بیرون ملک سے لائی گئی ممنوعہ فنڈنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیرات کے پیسوں کو پارٹی کی سیاست کےلیے استعمال کرنے کا جواب دو۔ عمران خان نے ملک کی معیشت اور سکیورٹی کو کمزور کیا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ امریکا سے فنڈنگ لینے والے ملک کی سکیورٹی کا ٹھیکے دار نہ بنے، اقتدار میں ملک کو کمزور، کشمیر کا سودا اور فارن فنڈرز کو خوش کیا۔ قوم عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے