شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم عوام پر مہنگائی کی کارپیٹ بمباری کر رہے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کو سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عوام پر مہنگائی کی کارپیٹ بمباری کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شازیہ مری نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ غریب کیلئے ایک عدد بلب روشن کرنا مشکل بن جائے گا، پیٹرول، گیس، بجلی مہنگی کرنے سے ہر چیز مہنگی ہوتی ہے۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے، عوام پیپلز پارٹی اور دیگر حکومتوں کا موازنہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بھی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے، مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجلیاں گرائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے