حمزہ شہباز

ہم تباہ حال معیشت کی سمت درست کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک کی تباہ حال معیشت کا بیڑہ اٹھایا اور اس تباہ شدہ معیشت کی کم مدت میں سمت درست کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی درست معاشی سمت کا نتیجہ ہے، عوام کے مصائب اور مشکلات دور کرنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ ہر نیا دن عوام کے لئے خوشحالی لے کر آئے گا۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ اچھے دن آنے کو ہیں، خدمت کا عہد نبھانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، ٹیم ورک کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا۔ عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 200 ارب روپے کی تاریخی سبسڈی دی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے