شہباز شریف

وزیراعظم کی چینی کمپنی کو پاور پلانٹس امپورٹڈ کوئلے سے مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک کو ملکی پاور پلانٹس درآمد شدہ کوئلے سے تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے کی دعوت دے دی۔

چئیرمین شنگھائی الیکڑک گروپ وو لی کی سربراہی میں شنگھائی الیکڑک گروپ کے وفد نے وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کو پاکستان میں شنگھائی الیکڑک گروپ کے زیر سرپرستی چلنے والے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں تھر کول بلاک 1 پاور جنریشن کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مینگ ڈونگہائی نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے، پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں اور ان کے ملازمین کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے شنگھائی الیکڑک گروپ کو ملک میں درآمد شدہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے اور کوئلے کی کان کنی کے منصوبوں کو مزید وسعت دینے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ منصوبوں کو مزید وسعت دینے کے لیے حکومت پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ اجلاس میں وفد نے وزیراعظم کو مختلف منصوبوں کی اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے