رانا ثناءاللہ

عمران خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں اور ان کا بے چینی کے ساتھ انتظار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ بلٹس برسانے کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے