خام تیل

روس سے خام تیل کا پہلا آزمائشی کارگو پاکستان لانے کی منصوبہ بندی

اسلام آباد (پاک صحافت) روس سے خام تیل کا پہلا آزمائشی کارگو اپریل میں پاکستان لانے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے خام تیل کا یہ کارگو اپریل کے وسط کے بعد تک متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس سے تیل درآمد کے لیے ایس پی وی کمپنی کے قیام سمیت تمام امور پر کام جاری ہے، کمپنی کے قیام کے لیے ایس ای سی پی سے رابطہ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس سے تیل کی درآمد کے لیے دونوں ملک مکمل رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے روس سے جلد سستا تیل پاکستان آئے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے روسی وفد نے کراچی میں پی ایس او حکام سے مذاکرات بھی کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے