خودکشی

گزشتہ چار سال میں 630 کورین طالب علموں کی خودکشی

جنوبی کوریا (پاک صحافت) جنوبی کوریا کی وزارت تعلیم کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چار سال میں ایلیمنٹری سے لے کر ہائی اسکول کے 630 طالب علموں نے خودکشی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چار سال میں ایلیمنٹری سے لے کر ہائی اسکول کے 630 طالب علموں نے خودکشی کی ہے۔ 2018 سے 2021 کے درمیان ہائی اسکول کے 388 طلباء، 216 مڈل اسکول کے طلباء اور 26 ایلیمنٹری اسکول کے طلباء نے خودکشی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق 196 کیسز کی وجہ خاندانی جھگڑے اور والدین کی بد سلوکی، 191 کیسز کی وجہ نامعلوم وجوہات، 116 کیسز کی وجہ اسٹڈی پریشانی اور 94 کیسز کی وجہ ذہنی مسائل ان خودکشیوں کی وجہ بنی ہے۔ یاد رہے کہ کوریا میں خودکشی کا رجحان بہت زیادہ ہے اور اس ملک کا شمار سب سے زیادہ خودکشی کے واقعات پیش آنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے