حافظ حمداللہ

لانگ مارچ ہو یا شاٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا۔ ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی جانب سے لانگ مارچ ہو یا شاٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی اصل پریشانی اور خوف 5 میں سے ایک نام سے ہے، وہ کون ہے بتاتے کیوں نہیں؟ ایک گیدڑ نیازی تھا جو بھارت کے سامنے سرینڈر ہوا اور سقوط ڈھاکہ ہوا، ایک گیدڑ عمران نیازی تم ہو جو مودی کے سامنے سرینڈر ہوا تو سقوط کشمیر ہوا۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ جن نامعلوم کالوں سے تم دوسروں کو ڈرا کر فیصلے کرواتے تھے آج ان کالوں سے خوف کیوں؟ عمران نیازی تم سیاسی ہائی جیکر ہو، پورا سسٹم ہائی جیک کرنا چاہتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مولانا کی زیر قیادت آپ کی بلیک میلنگ اور ہائی جیکنگ کی سیاست کا جنازہ پڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے