اکبر ایس بابر

عمران خان جہاد کا اعلان کرکے خود پشاور میں چھپے ہوئے ہیں۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے غریب عوام کو جہاد کا فتوا دے کر خود پشاور میں چھپ گئے ہیں، سب سے پہلے انہیں جہاد کے لئے اسلام آباد پہنچنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ آج الیکشن کمیشن میں کہا گیا کہ اکاؤنٹس کھولے گئے لیکن ہمارے علم میں نہیں تھے، ان اکاؤنٹس میں پیسے کس نے بھیجے؟ یہ لوگ کیس کو مزید لٹکانا چاہتے ہیں، عمران خان سے لاڈلے کا سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جھوٹ پر جھوٹ بولا گیا، جن لوگوں نے اکاؤنٹس کھولے ان کو کیا سزا دی گئی۔ عمران خان جہاد کی بات کر کے پشاور میں چھپے ہوئے ہیں، یہ پشتونوں کو استعمال کرنا چاہتا ہے، پشتون اور پاکستانی لانگ مارچ میں نہیں نکلے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے لاڈلے کا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے، عمران خان کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال میں لارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے