اسد قیصر

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو الیکشن قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو الیکشن قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 دسمبر کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپکیر اسد قیصر کی ایک مینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے، جس میں وہ کارکنوں کو لالچ دے کر پی ٹی آئی کو کامیاب کرانے کی ہدایات دے رہے ہیں۔ جس پر  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر صوابی  کی جانب سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی آر او نے سپیکر اسد قیصر کی آڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین  پیمرا کو بھی خط لکھ دیا، چئیرمین پیمرا سے آڈیو کا فرانزک کر کے رپورٹ  15 دسمبر تک  مانگ لی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈی آر او پشاور نے پی ٹی آئی کے  ایم این اے شوکت علی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا اور انہیں 12 دسمبر کو طلب کر لیا ہے جبکہ  اے این پی کے ایم پی اے ثمر ہارون بلور کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر13 دسمبر کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے