جی میل میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور متعدد دیگر ایپس میں پوسٹس پر ایموجیز کے ذریعے ری ایکشن ظاہر کرنا ممکن ہے۔ مگر اب آپ گوگل کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل پر بھی ایموجی ری ایکشنز کا استعمال کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیا فیچر پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد آئندہ چند ماہ میں ویب اور آئی او ایس صارفین کے لیے بھی اس فیچر کو متعارف کرایا جائے گا۔ مگر ای میل پر ایموجی ری ایکشنز کا استعمال اتنا سادہ نہیں جتنا فیس بک یا دیگر ایپس میں ہوتا ہے۔ کچھ افراد کو تو ایموجی ری ایکشن ایک الگ ای میل میں نظر آئے گا جس پر لکھا ہوگا کہ کسی فرد نے جی میل پر آپ کی ای میل پر ری ایکٹ کیا ہے۔ ایسا جی میل کے پرانے وژن استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہوگا جبکہ کسی اور ای میل پروگرام جیسے آؤٹ لک اور یاہو صارفین کے ساتھ بھی ایسا ہوگا۔

واضح رہے کہ کمپنی کے مطابق ایموجی ری ایکشن کو ہمیشہ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اگر آپ کسی دفتری اکاؤنٹ کو اسعمال کرتے ہوئے 20 سے زائد ایڈریسز پر کوئی ای میل بھیجیں گے تو اس پر ایموجی ری ایکشنز کا استعمال ممکن نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے