مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور جی ایس پی پلس کی پیشرفت پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر روشی ڈالنے کے ساتھ حکومتی پالیسیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ مظبوط دوطرفہ باہمی اور تجارتی تعلقات ہیں۔ محصولات برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات بڑھانا حکومتی ترجیحات ہیں، توانائی کے شعبے میں استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یورپی یونین کی سفیر نے حکومتی معاشی اصلاحات کے جاری پروگرام کو سراہا جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یورپی یونین کے سفیر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے