شاہ محمود قریشی

پاکستان، ایران کیساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وزیرخارجہ

تہران (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی مراسم بڑھانے کیلئے، ادارہ جاتی میکنزم کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ مسئلہ کشمیر پر ایران کی اعلی قیادت کی جانب سے پاکستان کے موقف کی مستقل اور غیر مشروط حمایت قابل تحسین ہے۔ افغانستان کے امن، استحکام اور جامع سیاسی تصفیے کیلئے مربوط علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر کاربند ہے۔ انہوں نے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں، مربوط علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے وزیر خارجہ کی عملی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے