عطا تارڑ

عمران خان جو کروڑوں روپے جلسوں پہ خرچ کرتے ہیں کاش وہ سیلاب متاثرین کو دیے جاتے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت اپنے سیاسی جلسوں کے لئے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں کاش وہ سیلاب متاثرین کو دے دیے جاتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، خوراک کی قلت ہے، موجودہ صورتحال میں بھی جلسے کیے جارہے ہیں، سیلاب سے ملک متاثر ہے، عمران خان کو جلسوں کی فکر ہے، ایک جلسے پر 20 سے 25 کروڑ روپے کا خرچ آتا ہے، جلسے میں اسٹیج پر ترانے بجائے جاتے ہیں، ہنسی مذاق بھی کی جاتی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی گجرات میں جلسہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب اسٹیج پر بیٹھ کر مسکرا سکتے ہیں آفت زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کرسکتے، عمران خان اقتدار سے جب سے دور ہوئے ہیں ان میں ملکی مفاد اور سالمیت نہیں پائی جاتی، پی ٹی آئی کی تاخیر کی وجہ سے آئی ایم ایف نے چارج شیٹ جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری پی ٹی آئی کو غلط مشورے دیتے ہیں، فواد چودھری کی پی ٹی آئی کی صفوں میں موجودگی سے پی ڈی ایم کو فائدہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے