مریم نواز

آسٹریلوی ہائی کمشنر کی جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) آسٹریلوی ہائی کمشنر نے جاتی امرا میں مریم نواز سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

اس ملاقات میں باہمی تعاون اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کیلئے ممکنہ حکمت عملی پرغور کیا گیا۔

بعد ازاں لاہور میں ن لیگ کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ آپ سب کو فتح پر مبارک باد دیتی ہوں، مسلم لیگ ن کی پنجاب میں واضح اکثریت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے