سمندری طوفان

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا خطرہ کراچی سے 1500 کلومیٹر دور

کراچی (پاک صحافت) بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا خطرہ کراچی سے صرف 1500 کلومیٹرکے فاصلے پر ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی سے کافی فاصلےپر ہے ، ڈپریشن 16مئی تک ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے ، ٹراپیکل سائیکلون کا رخ شمال مغرب کی جانب رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، 36 سے 48 گھنٹے میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38ڈگری رہے گا۔

واضح رہے کہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی کےڈپٹی کمشنرزکو ہنگامی اقدامات کا مراسلہ ارسال کردیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا خدشہ ہے، 14مئی کی صبح جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا، جو 16 مئی تک ٹراپیکل سائیکلون نامی سمندری طوفان کی صورت اختیار کرلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے