ترجمان پاک فوج

پاک فوج نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم دفاع کی تقریب موخر کردی

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لئے چھ ستمبر کو منعقد ہونے والی یوم دفاع کی تقریب موخر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جی ایچ کیو میں ہونے والی یوم دفاع کی مرکزی تقریب موخر کردی ہے، ریسکیو اور ری ہیبلی ٹیشن سٹریٹیجی کے تحت افواج پاکستان، پاکستان رینجرز، ایف سی، سول ایڈمنسٹریشن، این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی کے تحت خدمات انجام دے رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ شہداء پاکستان ہمارا اثاثہ ہیں، جن کے دم سے ہم آزاد اور محفوظ وطن میں سانس لے رہے ہیں۔ شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ہم نہ صرف آزاد ہیں بلکہ انہی کے سبب امن کی فضاء قائم ہے، ہم ان کو کبھی بھلا نہیں سکتے، عوام کا اعتماد ہی افواج پاکستان کا اثاثہ ہے، پاکستانی افواج ہمیشہ قدرتی آفات اور غیر معمولی حالات میں عوام کی مدد کرنے میں پیش پیش رہی ہیں، اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر کوشش اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمیشہ کی طرح اس مشکل گھڑی میں بھی عوام کے تعاون سے ہم اس آفت سے نجات حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے