خواجہ آصف

عمران خان جن کے کندھوں پہ چڑھ کے اقتدار میں آیا انہیں کے خلاف بول رہا ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان جن کے کندھوں پہ چڑھ کر اقتدار میں آئے آج انہیں کے خلاف بول رہا ہے اور الزام تراشیاں کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ رات کو عدالتیں کیوں کھلیں، جن کے کندھوں پر چڑھ کے آیا آج ان کے خلاف بول رہا ہے، یہ جنگ ہمیں لڑنی پڑی اور اللّٰہ نے ہمیں فتح دی۔ یقین ہے آئین کی بالادستی قائم ہوگی، بار بار آئین کو پامال کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ چاہتے تو آرٹیکل 6 کا استعمال کرتے، لیکن چاہتے ہیں اس کا فیصلہ عوام کریں، ہم سیاست دان ہیں مقدمات بنائیں گے تو کہا جائے گا سیاسی انتقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان فرح گوگی کا دفاع کرنے لگے ہیں، پہلے فواد چودھری نے کہا تھا کہ فرح کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے