الحمد للہ میں درست ثابت ہوگیا، عمرفاروق ظہور کا عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور نے کہا ہے کہ الحمد للہ میں درست ثابت ہو گیا۔عمرفاروق ظہور نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کے مرتکب قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق عمر فاروق ظہور نے جاری بیان میں کہا کہ عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 20 لاکھ ڈالرز میں مجھے گھڑی فروخت کی۔ عمر فاروق ظہور کا کہنا ہے کہ عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ گھڑی فرح گوگی کے ذریعے دبئی میں بیچی گئی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت اور شواہد سے میرے مؤقف کی تصدیق ہوئی۔

واضح رہے کہ  توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سےان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے