فضل الرحمان

یومِ دفاع پاکستان ملی اتحاد اور قومی یکجہتی کی عکاس ہے، فضل الرحمان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےیوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ یومِ دفاع پاکستان ملی اتحاد اور قومی یکجہتی کی عکاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قوم کو اتحاد و یکجہتی اور آئین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لئے دی جانے والی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر  سیاسی  رہنماؤں سمیت مختلف شخصیات کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ایرانی صدر کا دورہ 22، 23 اور 24 اپریل کو ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے