الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے حوالے سے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے عطیات موصول ہوئے، پی پی او رول 6 کے تحت آپ کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی ممنوعہ فنڈنگ ریاست کیوں نہ ضبط کرلے؟ 23 اگست کو صبح 10 بجے پیش ہو کر وضاحت کریں۔ نوٹس کے متن کے مطابق پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر عارف نقوی کی ملکیت ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے 2.1 ملین ڈالرز وصول کیے، پی ٹی آئی نے برسٹل انجینیئرنگ سروسز یو اے ای، ای پلینٹ ٹرسٹیز سے عطیات لیے، پی ٹی آئی نے امریکا کی ایل سیز سے عطیات وصول کیے۔ پی ٹی آئی نے بھارتی نژاد رومیتا شیٹھی سے عطیات لیے، پی ٹی آئی نے 16 بینک اکاونٹس چھپائے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک جو فارم ون جمع کرایا وہ غلط تھا۔

یہ بھی پڑھیں

علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان انتہائی اہم ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے