شاہد خاقان

وزیراعظم کی سابق اہلیہ کا نام بھی ریاست دشمن عناصر میں شامل ہے، شاہد خاقان

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری’اینٹی اسٹیٹ رپورٹ‘ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ہے کہ  ہمارے وزیراعظم کی سابق اہلیہ کا نام بھی ریاست دشمن عناصر میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی بات کریں تو نیشنل سیکیورٹی ایشو بن جاتا ہے،رپورٹس ، ٹویٹس اور جھوٹ بولنے سے ملک کے حالات درست نہیں ہوتے،حکومتی رپورٹ انتہائی گمراہ کن پروپیگنڈہ ،مفروضہ اور ہیش ٹیگس پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اصل رپورٹ یہ کہہ رہی ہےکہ عمران کی حکومت فاشسٹ ہے،امید ہے عدلیہ ان رپورٹس کا سوموٹو ایکشن لے گی، مسلم لیگ ن اور وہ جماعتیں جو آئین کی عملداری کا مطالبہ کرتی ہیں وہ ریاست مخالف نہیں، بنیادی شہری حقوق کی بات کرنا ریاست مخالفت نہیں۔ ان کہنا ہے کہ ہم آئین کی عملداری چاھتے ہیں، بنیادی آئینی حقوق کی عملداری چاھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے