عمران خان جانے اور ان کا کام جانے، مزید ساتھ نہیں چل سکتا، جلیل شرقپوری

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی کے سابق رکن جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان جانے اور ان کا کام جانے، میرے کل کے فیصلے پر کچھ دوست ناراض اور کچھ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وضاحت دینا چاہتا ہوں کہ میرا اختلاف بہت پہلے سے تھا، عثمان بزدار بھی جانتے تھے۔

تٖفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ 9 مئی کو ملک کے اندر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، فوجی تنصیبات پر توڑ پھوڑ کی گئی اور فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ کیسے بنا اس کا ذمے دار صرف عمران خان کو ہی سمجھتا ہوں۔

واضح رہے کہ جلیل احمد شرقپوری نے مزیدکہا کہ جو اپنی حکومت کے ختم ہونے کے بعد افواج کو بدنام کر رہی ہے ہم اس جماعت کا حصہ نہیں۔ جلیل شرقپوری نے کہا کہ کئی دنوں کے ذہنی پریشر کے بعد فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے