فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کے 40 سے 50 ارکان عمران خان کو چھرا گھونپنے کو تیار ہیں۔ فیصل واوڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 40 سے 50 ارکان عمران خان کو چھرا گھونپنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانونی پیچیدگیوں کو دیکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ بات عمران خان کی نااہلی کی طرف چل پڑی ہے، سوال یہ نہیں ہے کہ عمران خان نااہل ہوں گے یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ عمران خان اس ڈگر تک کیوں آئے ہیں، عمران خان کی نااہلی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آج بھی نوازشریف اور ان کے دوستوں سے رابطے میں ہیں عمران خان ان لوگوں کا کیوں کچھ نہیں کررہے، علی محمد خان اور عمر سرفراز چیمہ جیسے لوگ ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں پی ٹی آئی میں ہیں کیوں ان کو چانس نہیں مل رہا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی نے جتنی نشستیں جیتیں وہ ایک تو عمران خان کی مقبولیت کی لہر تھی اور دوسرا اگر کہا جائے کہ مدد نہیں تو یہ جھوٹی بات ہے، یہ آگے بھی مدد ہوتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے