فیصل واوڈا

عارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔ فیصل واوڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا کردار ادا کیا ہے۔ جو پارٹی چھوڑ کر جاتے ہیں وہ پہلے صدر مملکت سے ملتے ہیں۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ جتنی بھی پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں یہ پہلے پریذیڈنسی میں جاتے ہیں۔ پریذیڈینسی خود کو بچانے کے لیے تھپکی لگاتی ہے کہ جاؤ پریس کانفرنس کرو۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت عمران خان سے الگ ہوا پارٹی پیک پر تھی۔ جو ہوا وہ صرف جمہوری پارٹی نہیں وہاں کرپشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے