روسی ایپ

ٹیلی گرام نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

ماسکو (پاک صحافت) میسجنگ اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ ٹیلی گرام نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا،  ٹیلی گرام سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ ہونے والے اپلیکشنز میں شامل ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلی گرام دنیا بھر میں ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلیکیشن بن گئی۔ سنسر ٹاور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی 2021 میں ٹیلی گرام سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی نان گیمنگ ایپ رہی جس نے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے بڑے پلیٹ فارمز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں صارفین کی بڑی تعداد نے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام کا رخ کیا اور اب اس میسجنگ ایپ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری میں مجموعی طور پر 6 کروڑ 30 لاکھ صارفین نے ٹیلی گرام ڈاؤن لوڈ کیا، یہ تعداد جنوری 2020 کے مقابلے میں 3.8 گنا یادہ ہے، یہ ایپ سب سے زیادہ بھارت اور پھر انڈونیشیا میں ڈاؤن لوڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ ڈاؤن لوڈ کی شرح میں حیران کن اضافے کے بعد ٹیلی گرام گوگل پلے اسٹور میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی نمبرون جبکہ ایپ اسٹور میں چوتھے نمبر پر رہی۔ جبکہ یہ شرح جنوری 2020 میں بہت کم تھی۔ خیا ل رہے کہ جنوری 2021 میں گوگل پلے اسٹور میں ٹیلی گرام پہلے، ٹک ٹاک دوسرے، سگنل تیسرے، فیس بک چوتھے اور واٹس ایپ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی 5 ویں ایپ رہی۔ جبکہ ایپ اسٹور پر ٹیلی گرام کا چوتھا نمبر تھا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے